اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبررساں ادارے «lualuatv.com، کے مطابق اہل سنت علما نے عراق سے جاری بیان میں اسرائیل سے دوستی بڑھانے کی مذموم کوششوں کی مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے: سینچری ڈیل عراق اور علاقے کے امن کے لیے خطرہ ہے اور اس طرح کے اقدامات اس ڈیل کا حصہ ہے جسمیں فلسطینی حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
بحرین کی اہم سیاسی تنظیموں اور جماعتوں نے بھی بحرینی بادشاہ کی جانب سے صھیونی خاخام کے استقبال اور اسرائیل سے تعلقات بڑھانے کی شدید مذمت کی گیی ہے۔
یہودی خاخام «موشیه عمارنے گذشتہ دنوں بحرین کا دورہ کیا اور اس موقع پر بادشاہ حمد بن عیسی آلخلیفه، سمیت اہم شخصیات اور دیگرعلما سے ملاقاتیں کی ۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ اتوار کو بحرین میں بقائے باہمی کے حوالے سے بھی ایک سیمینار منعقد کیا گیا تا کہ اس طرح کے اقدامات سے اپنے مخدوش شدہ چہرے کو بہتر انداز میں پیش کیا جاسکے۔/
/129
15 دسمبر 2019 - 04:28
News ID: 993816
عراق کے اہل سنت علما نے بحرینی بادشاہ کی جانب سےصھیونی خاخام کے استقبال کی مذمت کی گیی۔